اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق لیوجیہ یی نے منگل کے دن سلامتی کونسل میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے بارے میں مسودہ قرارداد مسترد کئے جانے پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسودہ قرارداد اقوام متحدہ کی قرارداد ، عرب امن منصوبے اور مشرق وسطی روڈ میپ کے مطابق تھا اور اس میں ملت فلسطین اور عرب ممالک کی معقول درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے مزید کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ میں رکنیت کے لئے فلسطینیوں اور دوسرے بین الاقوامی اداروں کی کوششوں ، اپنے جائزحقوق کے اثبات کے لئے ملت فلسطین کے مقاصد اور انیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں کی بنیاد پر خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائيل جلد سے جلد فلسطینی زمینوں پر اپناغاصبانہ قبضہ ختم کردےگا اور اسرائیل و فلسطین امن مذاکرات جلدی شروع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲